UA-162836014-1
نشرت منذ 4 سنوات في كلمات غريبة

Kon Aaye Ga | Maqbool Hussain and Ghulam Raza Shakir | New Arifana kalam

  • 130
  • 1
  • 0
  • 2
  • 0
  • 0

" Kon Aaye Ga " is an Arifana kalam which is written by Maqbool Hussain and Ghulam Raza Shakir and sung by Sami Kanwal . Fsee production represent sufi kalam's naat and arififana kalam's as well for their audience to enjoy .

كلمات الاغنية

ورنہ ممکن تھا کہاں شہر میں آنا تیرے
یہ تو پتوں کی طرح مجھ کو ہوا لے آئ
مجھ کو چاہت تھی ترے وصل کی لیکن مقبول
ہجر تک یوں ہی مجھے تیری جفا لے آٗئ
اذیت ہو گئی یادیں بچانے کون آۓ گا
تری باتیں مرے ہم دم سنانے کون آۓ گا
میں پاگل روٹھ جاتا ہوں تری تصویر سے اکثر
اگرچہ جانتا ہوں کہ منانے کون آۓ گا
پرندے بھی کوئی نغمہ نہیں گاتے درختوں پر
مرا اجڑا ہوا گلشن بسانے کون آۓ گا
مری بھٹکی نگاہوں نے کبھی دیکھا جو کمرے میں
تو کھڑکی سے نکل کر مسکرانے کون آۓ گا
کوئی صورت توایسی ہو گۓ دن لوٹ آئیں پھر
مجھے پل پل محبت سے ستانے کون آۓ گا
کبھی جو عید آتی تو یادیں لوٹ آتیں ہیں
سجا کر ہاتھ مہندی سے دکھانے کون آۓ گا
کبھی جو عید آتی تو یادیں لوٹ آتیں ہیں
سجا کر ہاتھ مہندی سے دکھانے کون آۓ گا
پرندے بولتے ہیں جب منڈیروں پر کبھی شاکر
دھڑکتا ہے مرا بھی دل نجانے کون آۓ گا

::
/ ::

طابور

واضح